ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے: راہل گاندھی

مودی حکومت ٹیکسوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے: راہل گاندھی

Mon, 07 Jun 2021 23:46:38    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جاری اضافے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ٹیکس میں مسمسل اضافے کی لہریں آرہی ہیں، جس سے مہنگائی عروج پر ہے اور عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کئی ریاستوں میں ان لاک کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پٹرول پمپ پر بل کی ادائیگی کے دوران آپ کو مودی سرکار کے ذریعہ کی گئی مہنگائی میں وکاس نظر آئے گا۔ ٹیکس وصولی کی وبا کی لہریں مسلسل آتی جا رہی ہیں‘‘۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹیکسوں میں اضافے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ۔ گزشتہ 13 ماہ میں پٹرول 25.72 روپے مہنگا ہوا، ڈیزل بھی 23.93 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ کئی ریاستوں میں اس کی قیمتیں 100 لیٹر سے متجازوز ہوگئی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل میں ریکارڈ اضافہ کی ذمہ دار خام تیل کی قیمتیں نہیں ہیں، مودی حکومت کی جانب سے لگائے ٹیکس ذمہ دار ہیں‘‘۔


Share: